حارث کا سپرمین کیچ، فن ایلن بھی حیران

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں حارث رؤف نے شاندار سپر مین کیچ لیکر مداحوں کو حیران کردیا۔
آکلینڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں شاہین شاہ آفریدی کے اوور کی پانچویں گیند پر اوپنر فن ایلن کو لیگ سائیڈ پر گیند کروائی، جس پر انہوں نے جارحاںہ شارٹ لیکن حارث رؤف نے سپر مین اسٹائل میں کیچ تھام لیا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل،بھارتی کرکٹر نےخوفناک آپ بیتی سنا دی
حارث کی جانب سے کیچ تھامنے پر کمنٹیٹرز بھی حیران نظر آئے جبکہ فن ایلن اپنے کیچ پر فیلڈر کی شکل دیکھتے رہ گئے۔
ادھر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حارث کو شاندار کیچ تھامنے پر سراہا جارہا ہے۔