نالے سے ماں بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ، شناخت نہ ہوسکی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)لاہور میں رنگ روڈ نالے سے ماں بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں ملیں، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔
لاہور کے علاقے شمالی چھاؤنی رنگ روڈ نالے سے ماں بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے،پولیس حکام کے مطابق رنگ روڈ نالے سے ملنے والی 10 سالہ بیٹی، 32 سالہ ماں کی لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی۔
پولیس اور فرانزک ٹیمیں مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔