26 نومبر احتجاج، زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع ، راجہ بشارت کی منظور

Mar 21, 2025 | 14:26:PM
26 نومبر احتجاج، زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع ، راجہ بشارت کی منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی جبکہ پارٹی رہنما راجا بشارت کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے زرتاج گل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی، زرتاج گل اپنی وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے کارکنان کو آج بھی غائب کیا جاتا ہے:زرتاج گل

عدالت نے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ مقدمہ میں 5 مئی تک پی ٹی آئی ایم این اے کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت نے 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے 5 مئی تک راجہ بشارت کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔