حسن نواز نے ٹی 20 میں پاکستان کیلئے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔
آکلینڈ میں کھیلےجارہےتیسرےٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن نوازنےٹی 20 میں پاکستان کیلئےتیزترین سنچری کاریکارڈ اپنےنام کرلیاہے،اس سےقبل ٹی 20انٹرنیشنل میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ بابراعظم کے پاس تھا، جنہو ں2021ء میں جنوبی افریقہ کےخلاف 49 گیندوں سنچری سکور کی تھی ۔
پاکستان نےپاورپلےمیں ایک وکٹ پر 75 رنزبنائے،پاکستان نےپاورپلےمیں اپنےسب سےبڑے اسکورکاریکارڈ بنالیا،کپتان سلمان آغا نے31 گیندوں پر51 رنزکی ناٹ آؤٹ اننگزکھیلی،نیوزی لینڈکی ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے204 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔