عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 ڈالر سستا

Mar 21, 2025 | 16:25:PM

(24 نیوز)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کم ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3031 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب ملک میں 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1712روپے گھٹ کر 2لاکھ 73ہزار 319روپے کی سطح پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں :سولر سرمایہ کاروں نے نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ قیمت میں کمی کو مسترد کردیا

مزیدخبریں