سٹارلنک کو پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کے لیے گرین سگنل

Mar 21, 2025 | 16:44:PM
سٹارلنک کو پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کے لیے گرین سگنل
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک کو این او سی جاری کیے جانے کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔

سٹار لنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے اسٹار لنک کو این او سی جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے  کرلیے ہیں، جس کے بعد وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے اور اب پی ٹی اے آئندہ 2 ہفتوں میں اسٹار لنک کو لائسنس جاری کر دے گا۔

واضح رہے کہ اسٹار لنک پہلے ہی پی ٹی اے میں لائسنس کے لیے درخواست دینے کے علاوہ پی ٹی اے میں ٹیکنیکل اور بزنس پلان بھی جمع کروا چکا ہے ۔ اسٹار لنک نے پاکستان میں رجسٹریشن کے حوالے سے 3 مراحل مکمل کرلیے ہیں۔

ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک نے ایس ای سی پی اور پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹریشن حاصل کی، علاوہ ازیں کمپنی نے پاکستان سپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ سے بھی رجسٹریشن حاصل کرلی ۔اب آخری مرحلہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  سے رجسٹریشن حاصل کرنا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس کے اجرا کے بعد کمپنی اپنی سروسز کا آغاز کرسکے گی ۔ پی ٹی اے اسٹار لنک کی جمع کروائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہے۔

اسٹار لنک کی سروسز موجودہ نیٹ ورک میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں کریں گی۔

 یاد رہے کہ پاکستان نے 2023ء  میں نیشنل سیٹلائٹ پالیسی متعارف کروائی  تھی اور 2024ء  میں پاکستان اسپیس کمیونی کیشن کو مضبوط بنانے کے لیے اسپیس ایکٹیویٹیز رولز متعارف کرائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید