مریم نواز کی مسجد نبویؐ میں بچوں کے ساتھ ویڈیو وائرل

Mar 21, 2025 | 16:57:PM
مریم نواز کی مسجد نبویؐ میں بچوں کے ساتھ ویڈیو وائرل
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب پہنچیں، ان کے والد نواز شریف نے انہیں جاتی امرا رخصت کیا۔

عمرہ پر ان کی بچوں کے ساتھ کی گئی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی، دور سے عکس بند کی گئی اس ویڈیو میں مریم نواز اور بچوں کے درمیان ہوئے جملوں کے تبادلے تو سنے نہیں جا سکتے تاہم چہروں کے تاثرات سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بچوں سے نرم اور دھیمے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے انہیں کچھ بتا رہی ہیں کچھ سمجھا رہیں جب کہ بچے بھی ان سے مانوس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :درخت لگائیں اور اسموگ کے اندھیرے مٹائیں: مریم نواز