سٹیٹ بینک نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

Mar 21, 2025 | 17:20:PM

(اشرف خان)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید الفطر کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،تمام بینکس اور مالیاتی ادارے 31 مارچ 25 سے 2 اپریل تک بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:4روز تک مسلسل اضافے کے بعد سونا سستا ہو گیا

مزیدخبریں