روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

Mar 21, 2025 | 17:38:PM
روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 280.23 روپے سے بڑھ کر 280.26 روپے پر بند ہوا،ماہرین کاکہنا ہے کہ تین ماہ میں درآمدی بل 15 ارب ڈالر سے تجاوز ہونے پر ڈالر کی طلب دیکھی جارہی ہے ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر1 پیسے کم ہوکر 282.06 روپے،یورو 1.55 روپے سستا ہوکر 305.89 روپے،سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر  75.28 روپے،برطانوی پاؤنڈ 3 پیسے کمی سے 366.53 روپے پرآ گیا۔یو اے ای درہم 76.80 روپے پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر