عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

Mar 21, 2025 | 17:53:PM
عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
کیپشن: رویت ہلال کمیٹی اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔

عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30 مارچ کو طلب کرلیا گیا، جو شوال 1446ھ  کے چاند کی شہادتیں جمع کرے گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر