پاکستانی ویمنز ٹیم درست سمت میں جا رہی ہے:ہیڈ کوچ محمد وسیم

Mar 21, 2025 | 18:12:PM

(وسیم احمد)ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا ہے کہ کوالیفائر راؤنڈ میں پریشر تو ہوتا ہے لیکن ہم نے اچھی تیاری کی ہے۔

ہیڈ کوچ محمد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں لگنے والے کیمپ میں فوکس فٹنس اور اسکلز پر تھا، کھلاڑی ون ڈے فارمیٹ کھیلے نہیں تھے کچھ عرصے سے ٹی ٹونٹی کھیل رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ بیٹرز اب لمبی باری کھیلنا شروع ہوگئے، اچھے ڈائریکشن میں جا رہے ہیں، باؤلرز بھی اب 10 اوورز کا اسپیل پورا کروا رہے ہیں۔

محمد وسیم کے مطابق میچ والے دن حریف ٹیم کچھ بھی کر سکتی ہے، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔

ہیڈ کوچ نے بتایا کہ ندا ڈار ریزرو میں ہیں، ابھی ہم نے سکواڈ کو فائنل نہیں کیا ہے۔

مزیدخبریں