ہفتہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Mar 21, 2025 | 20:18:PM
ہفتہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ادھرپنجاب کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی05، استور منفی 01اور کالام میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا