گزشتہ ایک سال میں اصلاحات کا مشکل سفر طے کیا،علی پرویز ملک

Mar 21, 2025 | 20:34:PM
گزشتہ ایک سال میں اصلاحات کا مشکل سفر طے کیا،علی پرویز ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم  علی پرویز ملک کاکہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں اصلاحات کا مشکل سفر طے کیا،آج زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر ہیں، جو تین ماہ سے زیادہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم  علی پرویز ملک نے غیر ملکی سفیروں کو آئندہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے بارے میں بریفنگ دی،مختلف ممالک کے وفود کو پاکستان کے وسیع معدنی وسائل اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔

علی پرویز ملک نے  ممالک کو اس فورم میں حصہ لینے کی ترغیب دی جو پاکستان کے معدنی شعبے کے مستقبل کو تشکیل دے گا،یہ فورم 8-9 اپریل 2025 کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگا،مندل فورم میں عالمی وزراء، معروف کمپنیاں، سرمایہ کار، پالیسی ساز ، ماہرین شرکت کریں گے

علی پرویز ملک نے کہاکہ شرح سود کو ریکارڈ 22 فیصد سے کم کر کے 12فیصد تک لایا گیا ہے،گزشتہ ایک سال میں اصلاحات کا مشکل سفر طے کیا، معاشی ترقی کا سفر بین الاقوامی دوستوں اور عوام کی حمایت سے ممکن ہو سکا ، وفاقی وزیرپیٹرولیم نے کہاکہ آج زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر ہیں، جو تین ماہ سے زیادہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں۔

منرل فورم کے دو اہم حصے ہیں ،سٹریٹجک کانفرنس اور معدنی وسائل اور ٹیکنالوجیز کی نمائش،اس فورم میں پاکستان کی حالیہ پالیسی اصلاحات ، معدنی شعبے کی ترقی کیلئے سٹریٹجک وژن سے آگاہ کیا جائے گا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: