امریکی ناظم الامور  کی وزیر خزانہ ملاقات،دو طرفہ اقتصادی و سرمایہ کاری کے تعلقات پر تبادلہ خیال

Mar 21, 2025 | 20:49:PM

(وقاص عظیم)امریکہ کی ناظم الامور نیتالیہ بیکر کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات،پاک امریکہ دو طرفہ اقتصادی و سرمایہ کاری کے تعلقات پر تبادلہ خیال۔ 
رپورٹ کےمطابق امریکہ کی ناظم الامور نیتالیہ بیکر سے ہونیوالی ملاقات میں وزیر خزانہ نے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پاکستان ٹیکس اصلاحات اور نجکاری کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے،ایکسپورٹ لیڈ گروتھ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ حکومت انرجی سیکٹر میں اصلاحات کر رہی ہے ۔وفاقی حکومت کے حجم کو کم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:عاقب جاوید نے کہا تم پانچ زیرو بھی کرو گے تو کھیلو گے،اعتماد دینے کا شکریہ،حسن نواز

مزیدخبریں