23 مارچ یوم پاکستان کی پریڈ ایوان صدر میں منعقد ہو گی 

Mar 21, 2025 | 20:51:PM
23 مارچ یوم پاکستان کی پریڈ ایوان صدر میں منعقد ہو گی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)23 مارچ یوم پاکستان کی پریڈ ایوان صدر میں منعقد ہو گی، پریڈ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل  ہو گئیں۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ان کے دستے موجود ہوں گے ،یوم پاکستان کی تقریب میں پاکستان میں موجود  سفیر، دوست مملک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری ہوں گے ،وزیراعظم، وفاقی کابینہ، گورنرز، وزراء اعلی اور دیگر بھی تقریب میں موجود ہوں گے ۔

مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی دیں گے ،پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی صدر مملکت کو سلامی دیں گے ،پاک فضائیہ کا شیر دل سکواڈ اور لڑاکا طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے ،آرمی بینڈ بھی حاضرین کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔

صدر مملکت یوم پاکستان پریڈ کی تقریب میں قوم سے خصوصی خطاب بھی کریں گے ،رمضان المبارک کی وجہ سے اس بار پریڈ شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہو رہی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: