عمرکوٹ ضمنی انتخابات سے الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں شروع

Stay tuned with 24 News HD Android App

(آزاد نہڑیو)عمرکوٹ ضمنی انتخابات سے قبل الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں شروع ہو گئیں۔
ایس ڈی پی او پولیس کنری لیاقت حسین جسکانی کا تبادلہ کر دیا گیا،لیاقت حسین جسکانی کو ایس ڈی پی او حالی روڈ حیدرآباد تعینات کر دیاگیا۔
ایس ڈی پی او حالی روڈ حیدرآباد غلام مجتبیٰ شیخ کو عہدے سے فارغ کردیا گیا،غلام مجتبیٰ شیخ کو سینٹرل پولیس آفس کراچی میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسی طرح ایس ڈی پی او آپریشن میرپورخاص رینج غلام مصطفی کاچھیلو کا تبادلہ کر دیاگیا،غلام مصطفی کاچھیلو ایس ڈی پی او کنری تعینات کئے گئے ہیں،ڈی آئی جی پولیس اسٹیبلشمنٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔
یادرہے کہ عمرکوٹ میں ضمنی انتخابات کے باعث افسران کے تقرر وتبادلوں پر ہابندی عائد ہے ۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 213 پر ضمنی انتخابات 17 اپریل کو ہونگے ۔
خیال رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی نواب محمد یوسف ٹالپور کے انتقال کے باعث نشست خالی ہوئی تھی ،ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی صبا ٹالپور اور متحدہ اپوزیشن کے لال مالھی مد مقابل ہیں۔