آزاد کشمیر پولیس کی کارروائی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد گرفتار

Mar 21, 2025 | 21:04:PM
آزاد کشمیر پولیس کی کارروائی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد گرفتار
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سید مسعود گردیزی) آزاد کشمیر پولیس کی بڑی کارروائی، پونچھ ڈویژن کے ضلع سدھنوتی کو پنجاب سے ملانے والے انٹری پوائنٹ آزاد پتن سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

سپرنٹینڈنٹ پولیس سدھنوتی راجہ ندیم عارف نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے آزاد پتن سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ادویات اور دہشتگردی سے متعلق لٹریچر برآمد ہوا ہے۔

ایس پی سدہنوتی کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے سرگرم دہشتگرد ڈاکٹر عبد الرؤف کے لیے کام کر رہا تھا۔ ملزم نے مزید بتایا کہ اس نے اسلام آباد سے پانچ افراد کو آزاد کشمیر پہنچایا، جو بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد لے کر آئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ شجاع آباد ضلع باغ میں چیک پوسٹ پر پولیس کانسٹیبل کے قتل اور سنگجانی میں موٹر وے پولیس پر حملے میں ملوث رہا ہے۔

دہشتگرد آزاد کشمیر میں بھی دہشتگردی کی بڑی کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہا تھا، ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سردار عمر فاروق کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں کیونکہ دہشتگرد نوجوان نسل کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دیگر ممکنہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور میں 1 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی