راولپنڈی میں امام علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے لیے انتظامات سخت

Mar 21, 2025 | 21:20:PM
راولپنڈی میں امام علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے لیے انتظامات سخت
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں 21 رمضان المبارک کو شہادت امام علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس عزا خانہ مبارک بانو موہن پورہ سے برآمد ہوگا۔

جلوس فوارہ چوک، راجہ بازار، جامع مسجد روڈ سے ہو کر امام بارگاہ قدیم جا کر اختتام پذیر ہوگا۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے قائد حسین مقدسی میڈیا ٹاک کریں گے، 3500 پولیس اہلکار و افسران جلوس کی ڈیوٹی پر معمور کئے گئے ہیں۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ مل کر سیکیورٹی کے انتظامات دیکھ رہے ہیں، جلوس کی سیکیورٹی کے لئے واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔

جلوس کے روٹ پر داخلی، خارجی راستوں کے علاوہ تمام راستے سیل کئے گئے ہیں۔

جلوس کی مانیٹرنگ کے لئے میونسپل کارپوریشن آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حیدرآباد میں یوم علی پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد