فلم انڈسٹری کے وفد کی مریم اورنگزیب سے ملاقات 

Mar 21, 2025 | 21:42:PM
فلم انڈسٹری کے وفد کی مریم اورنگزیب سے ملاقات 
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )فلم انڈسٹری کے وفد نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ایوان وزیراعلیٰ پنجاب میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فلم انڈسٹری کے مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی، وفد میں چیئرمین پاکستان فلم پرڈیوسرز ایسو سی ایشن شہزاد رفیق، ہدایتکار سید نور اور فلمساز عمارہ حکمت بھی شامل تھیں۔

وفد میں فلمساز صفدرملک، ذوالفقار علی مانا، ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا بھی شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران مریم اورنگزیب نے فلمسازوں اور ہدایتکاروں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرا دی جبکہ امپورٹ پالیسی کی فلموں کی ریلیز کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری بھی ملاقات میں شریک ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں :اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کا منشیات فروخت کرنے کا اعتراف