پریانکا چوپڑا کی سب سے زیادہ معاوضے پر فلم انڈسٹری میں واپسی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کا ذکر کیا جائے تو شاید آپ کے ذہنوں میں دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ جیسی اداکارائیں آئیں، لیکن یہ اندازہ درست نہیں۔
پریانکا چوپڑا تقریباً چھ سال بعد ایس ایس راجامولی کی مہیش بابو کے ساتھ اگلی فلم کے ذریعے بھارت سنیما میں واپس آ رہی ہیں جس کے لیے انھوں نے 30 کروڑ روپے کا معاوضہ طے کیا ہے۔
یہ فلم پریانکا کی 20 سال سے زائد عرصے میں ساؤتھ انڈین سنیما میں واپسی کا ذریعہ بھی بنے گی، ایک رپورٹ کے مطابق پریانکا نے اس فلم کے لیے 30 کروڑ روپے وصول کیے، جو کہ ایک فلم کے لیے کسی بھارتی اداکارہ کی جانب سے لی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس پراجیکٹ میں اپنی شرکت کا اعلان کرنے میں اتنا وقت لگایا کیوں کہ وہ اپنی فیس میں کمی کرنے کو تیار نہیں تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا نے اس سے پہلے اپنے ایمیزون پرائم ویڈیو شو سیٹاڈیل کے لیے اس سے بھی زیادہ رقم یعنی 5 ملین ڈالر (41 کروڑ روپے سے زیادہ) وصول کی تھی، لیکن یہ دیکھتے ہوئے کہ شو کا رننگ ٹائم چھ گھنٹے تھا، یہ معاوضہ جائز تھا۔
ایس ایس ایم بی 29' کے لیے اداکارہ کی 30 کروڑ فیس کسی بھی ہندوستانی فلم کے لیے کسی خاتون اسٹار کے لیے سب سے زیادہ معاوضہ ہے۔
جب تک پریانکا نے راجامولی کے جنگل ایڈونچر کے لیے معاہدے پر دستخط کیے، دیپیکا پڈوکون کالکی 2898 اے ڈی کے لیے 20 کروڑ فیس چارج کرنے پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ہندوستانی اداکارہ تھیں۔
ان کی 'جونیئر'، عالیہ بھٹ، مبینہ طور پر فی فلم 15 کروڑ تک چارج کرتی ہیں، جب کہ کرینہ کپور، کترینہ کیف، کیارا ایڈوانی، نین تارا، اور سمانتھا روتھ پربھو سبھی فی پراجیکٹ 10 کروڑ یا اس سے زیادہ وصول کرتے ہیں۔