فیصل آباد میں ہر ماہ ایک ہزار حاملہ خواتین کے انتقال کا انکشاف

Mar 21, 2025 | 21:53:PM
فیصل آباد میں ہر ماہ ایک ہزار حاملہ خواتین کے انتقال کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں ہر ماہ ایک ہزار حاملہ خواتین موت کے منہ میں جانے لگیں، محکمہ صحت کی زچہ بچہ سے متعلق رپورٹ میں ہوشربا انکشاف سامنے آیا ہے، بتایاگیا ہے تقریباً 23 ہزار میں سے 22 ہزار حاملہ خواتین زندہ بچ پاتی ہیں، وجہ کیا ہے۔

فیصل آباد میں ہر ماہ ایک ہزار حاملہ خواتین موت کے منہ میں جانے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ صحت کی زچہ بچہ سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر ماہ حاملہ ہونے والی 23 ہزار خواتین میں سے ایک ہزار خواتین انتقال کر جاتی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ 22  ہزار نومولود میں سے ایک ہزار بچے مختلف وجوہات کے باعث انتقال کر جاتے ہیں، خون کی کمی، قبل از وقت پیدائش، بلڈ پریشر، کم عمر شادی اموات کی وجہ بنتی ہیں۔

ڈاکٹر عظمت عباس نے مزید بتایا کہ حاملہ خواتین کو چاہیے کہ حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں، حفاظتی ویکسین لگوانے سے ہی زچہ بچہ کی اموات میں کمی ہوسکتی ہے۔