ماہرہ بھی عائزہ سے شادی کی خواہشمند؟

Mar 21, 2025 | 22:06:PM

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے عائزہ خان کی تعریف کرتے ہوئے حیران کن بات کہہ دینا توجہ کا مرکز بن گیا۔

کہتے ہیں عورت ہی عورت کی دشمن ہوتی ہے لیکن یہ بات کوئی جھٹلا نہیں سکتا کہ جب عورت کسی دوسری کو پسند کر کے اسکی تعریف کرنے پر آئے تو آسمان کی قلابیں بھی ملا دیتی ہے۔

عائزہ خان اس وقت اپنے شوہر و اداکار دانش تیمور کی جانب سے 4 شادیوں کا حق حاصل ہونے اور فی الحال انکے ساتھ زندگی گزارنے جیسے الفاظ سننے کی وجہ سے ہر سو چرچوں میں ہیں۔ 
اگرچہ دانش تیمور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں فینز عائزہ خان کی تعریف کرنے میں مصروف ہیں۔

اسی اثناء میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جو عائزہ خان کی خوبصورتی کے حوالے سے ہے۔

وائرل ویڈیو میں ماہرہ خان کو کسی آن لائن انٹرویو کا حصہ بنے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران وہ کسی سوال کے جواب میں عائزہ خان کی تعریف کرتی نظر آئیں۔

 ویڈیو میں ماہرہ خان نے کہا کہ 'اگر عائزہ کی شادی نہ ہوئی ہوتی دانش تیمور سے تو میں ان سے شادی کر لیتی، وہ اتنی زیادہ پیاری ہیں'۔ 
ماہرہ خان کا یہ بیان کسی صورت انکہ سچی خواہش نہیں بلکہ وہ اس بات کو بیان کرنے کیلئے کہ انکو عائزہ خان کس قدر پسند ہیں، یہ جملہ ادا کرتی دکھیں کہ میں وہ ان سے شادی ہی کرلیتی۔

ماہرہ خان کا خود سپر اسٹار ہوتے ہوئے عائزہ خان کی کھل کر تعریف کرنا اور انکو بے تحاشہ پیاری قرار دینا فینز کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان کو ایک عالمی ایونٹ کی میزبانی مل گئی

مزیدخبریں