شعیب اختر جیسا باؤلربننا چاہتا تھا، اب عامر کو فالو کرتا ہوں،عاکف جاوید

Mar 21, 2025 | 22:16:PM
شعیب اختر جیسا باؤلربننا چاہتا تھا، اب عامر کو فالو کرتا ہوں،عاکف جاوید
کیپشن: عاکف جاوید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر عاکف جاویدکاکہنا ہے کہ آج پاکستان کے میچ جیتنے کی خوشی ہے، پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے،اچھا ہو گیا کہ ہمیں بھی موقع ملا،آج کی جیت سے مورال کافی بلند ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاکف جاوید نے کہاکہ جب نیا نیا کرکٹ میں آیا تھا تب بھی میرا نام پاکستان ٹیم کیلئے چل رہا تھا، پھر انجری ہوگئی اور انجری کے بعد کافی محنت کی،کل پریکٹس میچ میں باؤلنگ کرتے ہوئے بابر نے مجھے باؤنڈریز لگائیں تو لائن اینڈ لینتھ سے ہٹ گیا تھا،بابر اعظم مجھے سمجھا رہے تھے کہ لائن اینڈ لینتھ سے نہیں ہٹنا چاہے باؤنڈریز لگیں۔

ان کاہناتھا کہ  وسیم اکرم اور وقاریونس کو دیکھ کر باؤلنگ شروع کی،شعیب اختر جیسا باؤلربننا چاہتا تھا، اب عامر کو فالو کرتا ہوں،قومی کرکٹر نے کہاکہ کرک سے میرا تعلق ہے، پہلے ٹیپ بال کھیلتا تھا ،گھر والوں کو بولا کہ ہارڈ بال سے کھیلنا ہے۔

عاکف جاوید نے کہاکہ دبئی میں بھائی ٹیکسی ڈرائیور ہے اس نے کہا کہ آپ کھیلو تمام خرچہ اٹھاؤں گا،کرکٹ میں آنے کا کریڈٹ مصباح الحق کو دیتا ہوں، مصباح الحق نے بلوچستان کی وائٹ بال ٹیم میں رکھا،چیمپئنز کپ میں مارخور ٹیم میں مصباح الحق نے دوبارہ رکھا ، نام آنے پر بڑا خوش ہوا کہ مصباح کہ ٹیم میں نام آیا۔ان کاکہناتھا کہ نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں کو کافی مشکلات ہوتی ہیں،رضوان اور بابر نے سمجھایا کہ آگے بال کرنی ہے،کین ولیمسن کو آؤٹ کرنے کی خواہش ہے اسی کیلئے تیاری کر رہا ہوں۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: