وزیر خزانہ کی زیر صدارت کرپٹو کونسل کا اجلاس ،سی ای او بلال ثاقب کی بریفنگ

Mar 21, 2025 | 22:34:PM

(وقاص عظیم )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کرپٹو کونسل کا پہلا اجلاس  ہوا،سی ای او بلال بن ثاقب نے اجلاس کو بریفنگ دی،بلال ثاقب نے کرپٹو کرنسی کے استعمال کی راہ میں درپیش رکاوٹوں پر بریفنگ دی۔

بلال ثاقب نے کہاکہ کرپٹو کرنسی کے ریگولیٹری فریم ورک کو تشکیل دینے کی ضرورت ہے ،پاکستان اضافی  بجلی کو کرپٹو مائننگ میں استعمال کر سکتا ہے ،علاقائی ممالک میں کرپٹو کرنسی کے ماڈل کو پاکستان کے مطابق اختیار کیا جا سکتا ہے ۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کرپٹو کرنسی کے ماڈلز سے سیکھ سکتا ہے ،پاکستان کے مالیاتی نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا،پاکستان کو ایسا ماڈل دینا چاہیے جس سے نوجوانوں کو نئے مواقع مل سکیں ۔

مزیدخبریں