آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ،پاکستانی جوڑی نے پہلی بار گولڈ میڈل جیت لیا 

Mar 21, 2025 | 23:01:PM
 آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ،پاکستانی جوڑی نے پہلی بار گولڈ میڈل جیت لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد) آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تاریخ رقم کردی،اعصام الحق اور عقیل خان کی جوڑی نے پہلی بار گولڈ میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق  آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں اعصام الحق اور عقیل خان کی پاکستانی جوڑی نے ٹینس کی فورٹی فائیو  پلس کی کیٹیگری میں سونے کاتمغہ اپنے نام کیا،اعصام اورعقیل نےترک اورسوئیڈش کھلاڑی کی جوڑی کوپچھاڑا۔اعصام الحق اور عقیل خان کی جیت کااسکور 6-7اور0-6رہا۔دونوں کھلاڑیوں کی جوڑی نے پہلی بار گولڈ میڈل جیت لیا۔ اس کے علاوہ سنگلز ایونٹ میں عقیل خان برانز میڈل حاصل کرنےمیں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں: عقل سے کام لیں اور ہر چیز  کی تلاش کیلئے Googleسرچ انجن پر نہ چڑھیں ورنہ اثرات ؟