اسلام آباد ، گلبرک گرین میں واک کرتی خواتین کیساتھ ڈکیتی،سی سی ٹی وی فوٹیج  سامنے آ گئی

Mar 21, 2025 | 23:56:PM
اسلام آباد ، گلبرک گرین میں واک کرتی خواتین کیساتھ ڈکیتی،سی سی ٹی وی فوٹیج  سامنے آ گئی
کیپشن: سکرین گریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس)اسلام آباد کے علاقے گلبرک گرین میں واک کرتی خواتین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج  منظرعام پر آ گئی۔

رپورٹ کےمطابق واقع  کی فوٹیج میں خواتین کو واک کرتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح افراد خواتین سے بآسانی موبائل فون چھین کر فرار  ہو گئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں خواتین نے دوڑ لگا کر اپنی جان بچائی۔

 پولیس کی جانب سے واقع کا مقدمہ 2 مارچ 2025 کو درج کیا گیا تھا۔مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کورال میں درج کیا گیا ،موبائل کی مالیت دو لاکھ کے قریب تھی،ایف ائی ار میں دفعہ392 شامل کی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے کہا ہے کہ میری بیٹیاں واک کر رہی تھیں دو مسلح افراد موٹر سائیکل سوار آئے اور موبائل چھین لیا،ملزمان کی عمریں 20-25 سال کے قریب ہیں سامنے انے پر شناخت کیا جاسکتا ہے۔ مدعی مقدمہ نے درخواست میں لکھا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:عقل سے کام لیں اور ہر چیز  کی تلاش کیلئے Googleسرچ انجن پر نہ چڑھیں ورنہ اثرات ؟