(24 نیوز) ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کا مجرم ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اسے اپنے جرائم کی قیمت چکانا ہوگی۔
ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ترکی کے وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کو جھنجھوڑ ڈالا ہے۔چاوش اولو نے نہایت مدلل انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اسرائیلی ظلم وبربریت کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اس معاملے میں اقوام متحدہ بھی کردار ادا کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا مجرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے جرائم کی قیمت چکانا ہو گی۔
ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ فلسطینیوں کی حفاظت کی ذمہ داری عالمی برادری کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فلسطینیوں کی قانونی و اخلاقی ضروریات پوری کرنا ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ