کورونا سے مزید102اموات۔۔ مرنیوالوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی

May 21, 2021 | 08:56:AM

(24 نیوز) موذی مرض کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید102افراد انتقال کر گئے، جبکہ کورونا مریضوں کے3ہزار70 نئےکیسز  سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر  میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد20 ہزار89تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ93ہزار461 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار229ہے اور8لاکھ 10 ہزار143افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار704افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار869، صوبہ خیبرپختونخوا 3 ہزار875، دارالحکومت اسلام آباد 741، گلگت بلتستان 107، صوبہ بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 523 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد80ہزار10، صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 28 ہزار561، صوبہ  پنجاب3لاکھ 32ہزار، صوبہ سندھ 3 لاکھ 4ہزار571، صوبہ بلوچستان24ہزار318، آزاد کشمیر 18 ہزار547اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار454افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا مجرم ،قیمت چکانا ہوگی، ترکی

مزیدخبریں