تعلیمی ادارے کس جگہ کھولیں گے اور  کہاں نہیں۔۔؟مرادراس نے بتا دیا

May 21, 2021 | 09:48:AM

(24نیوز)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ سکول کھولنے یا مزید بند رکھنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔لاہور میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے کے باعث سکول نہیں کھلیں گے۔

 مراد راس نے اپنے بیان میں کہا کہ جن اضلاع میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے کم ہیں وہی سکول کھولے جائیں گے۔کوشیش کررہے ہیں کہ سکول کھولنے کے حوالے سے 5 فیصد کی شرح کو بڑھا دیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکول کھولنے یا مزید بند رکھنے کا حتمی فیصلہ آج کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیںعالمی دباؤ کے اثرات۔ حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کا آغاز
 

مزیدخبریں