ملک بھر میں یوم فلسطین منایا جائے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا منایا گیا جس میں اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں جگہ جگہ مظاہرے کئے گئے۔
اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا گیاجس کی سربراہی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی جبکہ اقوام متحدہ کے نمائندےکو قومی اسمبلی میں منظورکی گئی قرارداد پیش کی گئی۔ وزیراعظم کے خصوصی نمائندے حافظ طاہر اشرفی نےعربی زبان میں مسلم امہ کےنام پیغام میں کہاہےکہ عالمی دہشتگرداسرائیل کے خلاف پاکستانی قوم بھر پوراحتجاج کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی تجویزپر آج ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایاگیا جس میں پوری قوم نے عالمی دہشتگرد اسرائیل کےخلاف بھرپور احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی دباؤ کے اثرات۔ حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کا آغاز