ریچھ کا معمر شخص پر حملہ:ساڑھے چار گھنٹے تک چہرے اور سر کی سرجری

May 21, 2021 | 10:40:AM

(24نیوز)امریکی ریاست آلاسکا میں زمینوں کا کاروبار کرنے والے بزرگ شہری کو ریچھ نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریچھ کے حملے کا خوفناک واقعہ امریکی ریاست آلاسکا میں پیش آیا، جہاں ایک 61 سالہ شخص خریدار کو زمین دکھانے میں مصروف تھا کہ اچانک ان پر دیوقامت ریچھ حملہ آور ہوگیا۔ریچھ 10 سیکنڈ تک 61 سالہ ایلن ڈیوٹ مینش پر حملے کرتا رہا جس کے باعث ان کے سر اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی شہری کو تشویشناک حالت میں ایئر ایمبولینس کے ذریعے آلاسکا میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ساڑھے چار گھنٹے تک ان کے چہرے اور سر کی سرجری کی گئی۔متاثرہ  شہری نے میڈیا کو بتایا کہ خریدار کو زمین دکھاتے وقت میں نے ریچھ کو دیکھا اور ریچھ نے بھی مجھے دیکھا، میں نے ریچھ سے بچنے کےلیے درخت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی لیکن میری کوشش ناکام رہی اور ریچھ نے مجھ پر حملہ کردیا۔

 
 یہ بھی پڑھیں:    کراچی ایکسپو سنٹر میں سندھ کا سب سے بڑا ماس ویکسی نیشن سینٹر قائم

مزیدخبریں