(24نیوز)صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک سینیٹر فیصل واوڈا پر برس پڑے۔
صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ عمران خان کو جہانگیرترین سے نہیں فیصل واوڈا جیسے فضول شخص سے خطرہ ہے جو کبھی عوام میں نہیں جاتےاس لئے جومرضی آئے تبصرہ کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کا سیاست میں نہ کچھ لینا نہ دینا ہے، حیران ہوں کہ اب تک ان کو جوتے کیوں نہیں پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے سے گھوسٹ ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ