(24نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عشائیہ 24 مئی شام 7 بجے اسلام آباد میں دیا جائے گا،عشائیہ میں سابق صدر آصف زرداری, بلاول بھٹو, مولانا فضل الرحمان کو مدعو کیا گیا ہے۔اے این پی اور دیگر جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ عشائیہ میں پی ڈی ایم اور دیگر سیاسی امور پر بھی بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ میں نوازشریف کی 88 کنال اراضی نیلام