کیریبین پریمئیر لیگ 2021 سیزن کی تاریخوں کا اعلان، محمد حفیظ اور حیدرعلی اپنے جوہر دکھائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ہونیوالی کیریبین پریمئیر لیگ (سی پی ایل) 2021 سیزن کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس سال ٹورنامنٹ 28 اگست سے شروع ہوگا اور فائنل 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سی پی ایل کی منتظمین کمیٹی نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا کہ پورا ٹورنامنٹ 2020 کی طرح ہی بائیو بلبل میں کھیلا جائے گا ۔
واضح رہے کہ پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کریبین پریمیئر لیگ میں گیانا واریئرز کی نمائندگی کریں گے، حفیظ کے علاوہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی سی پی ایل میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔محمد حفیظ نے 2017 اور 2019 میں سینٹ کٹس اور نیوس پیٹریوٹس کی نمائندگی کی تھی۔لیگ کا آغاز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے بعد ہوگا، سی پی ایل بائیو ببل میں 28 اگست سے شروع ہوگی، لیگ میں 33 میچز کھیلے جائیں گے۔قبل ازیں کریبئن پریمیئر لیگ نے قومی کرکٹر حیدر علی کو ٹاپ کیٹگری میں پک کیا تھا، حیدر علی کو جمائیکا تلاواز کی جانب سے بونس کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالرز (ایک کروڑ 7 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی بمباری، فلسطینی شہدا کی تعداد 242 تک جا پہنچی