اسرائیل کو فلسطین سے نکلنا ہوگا، تشدد اور گر فتاریاں بھی ختم کر نا ہونگیں: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ جنگ بندی کافی نہیں اسرائیل کو فلسطین سے نکلنا ہوگا، اسرائیل کو غیر قانونی آبادیاں، تشدد اور گر فتاریاں بھی ختم کر نا ہونگیں۔
تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی فلسطین پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت سب فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، جب تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل نہیں ہوگا دنیا میں امن ایک خواب رہے گا، امریکہ کو اسرائیل نہیں انصاف اورا نسانیت کا ساتھ دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ چودھری سرورنے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اقوام متحدہ کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی، وزیراعظم عمران خان فلسطینیوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئے نامزد سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر ذمہ داریاں سنبھالنے سعودی عرب پہنچ گئے