جہانگیر ترین گروپ کا وفد بزدار سے ملاقات کیلئے ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا نامزد گروپ تحفظات سے آگاہ کرنے عثمان بزدار سے ملاقات کے لئے ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گیا۔
جہانگیر ترین گروپ کے لیڈر سعید اکبر نوانی، نعمان لنگڑیال اجمل چیمہ، عون چودھری، نذیر چوہان، زورا وڑائچ بھی وفد میں شامل ہیں۔جہانگری ترین گروپ کا وفد وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ترین گروپ کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت پر انتقامی کارروائیاں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائی حکومت دباؤ ڈال رہی ہے اس لئے اسمبلی میں آواز اٹھانے کے لئے گروپ بنایا۔
واضح رہےکہ جہانگیر ترین کے معاملے پر وزیراعظم نے گزشتہ ماہ ان کے ہم خیال گروپ سے ملاقات کی تھی اور وزیراعظم نے معاملات کی تحقیقات کی ذمہ داری علی ظفر کو سونپی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیہ دیں گے،اہم شخصیات کی شرکت متوقع