کورونا کے پیش نظر سپر الرٹ ، ویکسی نیشن کا عمل مزید تیز کرنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب کی ایپکس کمیٹی نے کورونا کے پیش نظربین الاقوامی پروازوں کی آمد کے موقع پر سپر الرٹ کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز، جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل انیق الرحمٰن ملک، ڈی جی رینجرز پنجاب عامر مجیداور دیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا اور عسکری قیادت نے سول حکومت سے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
کمیٹی نے کورونا پازٹیو مسافروں کی نشاندہی یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی پروازوں کی آمدکے موقع پر سپرالرٹ کی منظوری دی جب کہ اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کی تعدادبڑھانے اور ویکسی نیشن کا عمل مزید تیز کرنے بھی اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کیلئے کورونا ایس او پیزمیں30 اپریل تک توسیع