پنجاب حکومت اور جہانگیرترین گروپ میں معاملات طےپا گئے

May 21, 2021 | 13:35:PM

Read more!

(24نیوز) جہانگیرترین گروپ کا یو ٹرن،  معاملات طےپا گئے۔ گروپ اسمبلی کے اندر الگ بیٹھنے کے لئے درخواست نہیں دے گا۔

جہانگیرترین گروپ کا پہلے پارلیمانی لیڈر اسمبلی میں لگانے کا اعلان، پھر اسمبلی میں الگ بنچز پر بیٹھنے کا فیصلہ اور اب یوٹرن لیتے ہوئے اسمبلی میں الگ بنچز پر بیٹھنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔گروپ کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سعید اکبر نوانی نے کہا کہ اسمبلی کے اندر الگ بیٹھنے کا کوئی ارادہ نہیں اور سپیکر کو درخواست نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گروپ اور پارٹی میں رہ کر معاملات حل کرنا ہیں، کبھی نہیں کہا کہ ہم نے کوئی منفی اقدام اٹھانا ہے۔ سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ  گروپ کے اندر تحفظات ہوتے ہیں جو دور بھی ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علیحدہ بنچز پر بیٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اپنے گروپ کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ عثمان بزدار ہمارے وزیراعلیٰ ہیں اور رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیںجہانگیر ترین گروپ کا وفد بزدار سے ملاقات کیلئے ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گیا
 

مزیدخبریں