بچے پر شیر کے حملہ!!! اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں بچے پر شیر کے حملے کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق شیرکا مالک اسامہ شیروں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے اور اسامہ کا بھائی سعد شیر کو لے کر اپنے دوست حمید کے گھر گیا تھا جہاں حمید نے شیر کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے سعد کو بلایا تھا۔پولیس کا کہناہےکہ گھر کے باہر حمید اور اس کا بیٹا عبدالنافع موجود تھے کہ اس دوران شیر نے حمید کے 10 سال کے بیٹے عبدالنافع پر حملہ کیا، حملے کے بعد مشکل سے شیر کو قابو کیا گیا اور بچے کو چھڑایا گیا ۔
ذرائع کے مطابق شیر کے حملے میں بچے کے پیٹ اور ٹانگ پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور شیر کے دانتوں نے بچے کے جسم کو نقصان پہنچایا ہے البتہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق حملے سے قبل شیر کے ساتھ لی گئی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جب کہ 14 مئی کی سی سی ٹی وی گزشتہ روز منظر عام پر آئی تو مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے بعد سعد اور سکیورٹی گارڈ روشن کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ شیر کا مالک اسامہ شیر کو لے کر نامعلوم مقام پر فرار ہوچکا ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دادو میں افسوسناک واقعہ۔۔ بھائی کو بچاتے ہوئے چار کمسن بھائی بھی ڈوب گئے