لاک ڈاﺅن میں توسیع

May 21, 2021 | 16:05:PM

(24 نیوز) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے لاک ڈاون میں 15 جون تک توسیع کردی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروبار ی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔
میڈیکل سروسز، فارمیسیز، مراکز صحت، ویکسینیشن سینٹرز، پٹرول پمپ، تندور، ڈیری شاپس، فوڈڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز، کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز، کال سینٹرز اورمیڈیا ہاوسز، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو اور منڈیوں کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی. 24 مئی سے ریسٹورنٹس آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی تاہم ڈائن ان پر پابندی برقرار اور ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔
 نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے 150 افراد کی گنجائش کے ساتھ آو¿ٹ ڈور شادی تقریب کی اجازت ہوگی تاہم پنجاب بھر میں انڈورشادی کی تقریبات اور مارکیز پر پابندی عائد رہے گی، پنجاب بھر میں تمام تفریحی پارکس مکمل بند رہیں گے، جاگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے جب کہ تمام مزارات مکمل بند رہیں گے۔
صوبے میں دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی، ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی، بین الصوبائی ٹرانسپوٹ ہفتہ، اتوار کو مکمل بند رہے گی اور ٹرین سروس 70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی، ما سک پہننے کی پابندی برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ملک میں کورونا وائرس سے مزید 102 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد وائرس سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی اورکل کورونا کیسز کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 461 ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چمن میں دھماکا۔۔ 6 افراد جاں بحق۔۔21زخمی

مزیدخبریں