بلوچستان کابینہ میں اختلافات ۔۔ صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی مستعفی

May 21, 2021 | 16:56:PM

 ( 24 نیوز ) سردار محمد صالح بھوتانی قلمدان لینے پر صوبائی وزیر بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ گورنر بلوچستان نے استعفیٰ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گو سردار محمد صالح بھوتانی صوبائی وزیر کی حیثیت سے مستعفی ہوگئے ہیں ، گورنر بلوچستان نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ ادھر استعفے کے بعد محمد صالح نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بطور صوبائی وزیر استعفیٰ دینے کا مقصد اس گناہ میں زیادہ شریک نہ ہونا ہے۔
پریس کانفرنس میں سردار صالح بھوتانی نے دعویٰ کہا کہ مزید دوست رابطے میں ہیں اور بھی استعفے آ سکتے ہیں ، جام کمال میں بروقت درست فیصلے کرنے کی قوت نہیں ، عبدالقدوس بزنجو کے دور میں بنائے بجٹ کو جام کمال نے مسترد کیا ، ان کی وجہ سے بلوچستان ترقیاتی منصوبوں سے محروم رہا۔
 سابق وزیر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ پہلے سال ترقیاتی سکیموں کا آغا زہو گیا ، پھر کہا گیا کہ دوسرے سال ہوگا لیکن دوسرے سال بھی سکیمیں شروع نہ ہو سکیں ہمیں بجٹ میں حصہ نہیں ملا، بلوچستان میں ترقی صرف کرینگے ، ہو جائیگا ، سوچا جا رہا تک ہی ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہورہا۔
یہ بھی پڑھیں :تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع

مزیدخبریں