اسرائیلی مظالم۔۔شہباز شریف کی قیادت میں ارکان قومی اسمبلی کا اقوام متحدہ کے دفتر کا دورہ۔۔ متفقہ قراردادجمع کرائی

May 21, 2021 | 17:56:PM
  اسرائیلی مظالم۔۔شہباز شریف کی قیادت میں ارکان قومی اسمبلی کا اقوام متحدہ کے دفتر کا دورہ۔۔ متفقہ قراردادجمع کرائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قیادت میں ارکان قومی اسمبلی اقوام متحدہ کے دفتر میں قومی اسمبلی کی منظور کردہ متفقہ قراردادجمع کرادی ۔
 جمعہ کو سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، جے یو آئی(ف) کے مولانا اسد اور دیگر پارلیمانی پارٹیوں کے قائدین اور مرکزی رہنما بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھے ۔شہباز شریف دیگر ارکان کے ہمراہ فلسطین پر قومی اسمبلی کی منظور کردہ متفقہ قرارداد اقوام متحدہ کے پاکستان میں نمائندے جولئین ہارنیس کے حوالے کی ،قرارداد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس اور جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کے نام دی گئی۔
قرارداد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس اور جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کے نام دی گئی ۔قرارداد میں فلسطین کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ حملے، قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہ وئے کہاکہ قومی اسمبلی نے فلسطین کے حوالے سے جو متفقہ قرارداد پیش کی تھی ،فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے گئے اور جو بمباری اسرائیل نے کی ،فلسطینیوں کو بڑی تعداد میں شہید کردیا،مسجد الاقصیٰ میں بربریت کی گئی، ایسے غمناک مناظر پہلے نہیں دیکھے تھے،قومی اسمبلی کی قرارداد اقوام متحدہ کے نمائندے جولیس ہرنس کو پیش کی،پارلیمنٹ نے عوام کی ترجمان کی۔


 انہوں نے کہاکہ ساری اپوزیشن قیادت کے ساتھ مل کر قرارداد کی کاپی یو این آفس کو دی،نیتن یاہو کے مظالم کے حوالے سے بتایا،فلسطین اور کشمیر میں کئی دہائیوں سے خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بچوں بوڑھوں سے ظلم روا رکھا جارہا ہے،سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد پر زوردیا۔شہباز شریف نے کہاکہ مسائل حل نہ ہوئے تو دنیا میں کبھی امن نہیں آئے گا،متفقہ قراراد ہم نے ملکر پیش کی،اس کا تعلق پوری دنیا سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع