(24نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی )نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام فیز ٹو کے اجرا کی سمری موخر کر دی، آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کی جائیگی ۔
جمعہ کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی ی کا اجلاس ہوا جس میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام فیز ٹو کے اجرا کی سمری موخر کر دی گئی ،ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مختلف شعبوں کے ڈیٹا تجزیہ کیلئے وقت مانگ لیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش کیلئے سمری آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں کے الیکٹرک کے واجبات کے سلسلے میں تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔واجبات کی ادائیگی کیلئے ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی گئی،اورسیز پاکستانیز کی درآمد شدہ 8 گاڑیوں کی کلیئرنس کی منظوری دیدی گئی،خصوصی اقتصادی زون میں ٹرن اوور ٹیکس کی چھوٹ کا ایجنڈا بھی موخر کر دی گئی ،حور ون فیلڈ سے گیس کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی،ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظور ی دی گئی ،وزارت صنعت وپیداوار کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی،پٹرولیم ڈویژن، وزارت دفاع کیلئے تکنیکی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں۔لاک ڈاﺅن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس۔۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام فیز ٹو کے اجرا کی سمری موخر
May 21, 2021 | 18:11:PM