کیاتحریک انصاف صدارتی نظام کی خواہش مند ہے ؟

May 21, 2021 | 18:37:PM

(24 نیوز)پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر صدارتی نظام کی بھرپور مہم جاری ،ٹویٹر پر پاکستان کے مسائل کے حل کے لئے صدارتی نظام کے خصوصی ٹرینڈز چلوائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف میں صدارتی نظام کے خواہشمند افراد کیلئے سپیکر قومی اسمبلی نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی نظام کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے ۔ اس وقت صدارتی نظام لانے کی کوئی پوزیشن نہیں نہ ہی پارلیمنٹ میں یہ معاملہ آیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی نظام اس وقت ممکن نہیں جبکہ تک تمام سیاسی جماعتیں اتفاق رائے سے صدارتی نظام لانے پارلیمنٹ میں بل پیش نہیں کرتی ہیں صدارتی نہیں لایا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان

مزیدخبریں