پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام کی گاڑی کوحادثہ پیش آیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کی سیکرٹری شائستہ اکرام کا کہنا ہے کہ فوزیہ بہرام کی گاڑی چکری انٹرچینج کے قریب کھائی میں گری جس کے نتیجے میں فوزیہ بہرام زخمی ہو گئیں اورانہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چکوال منتقل کردیاگیا۔انچارج ایم این اے ہاﺅس کاکہناہے کہ فوزیہ بہرام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ فوزیہ بہرام خصوصی سیٹوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا نیاز ی حکومت کا ہر سطح پر محاسبہ کر نے کا اعلان