(24 نیوز)وفاقی حکومت کا بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی گئی،کابینہ ڈویڑن بجلی 3 مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 2020 کی چوتھی سہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی،مالی سال کی پہلی,دوسری سہ ماہی ایڈجسٹ منٹس کی مد میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021 سے کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ قبل ازیں گھریلو صارفین کے لئے کم سے کم 23 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 روپے فی یونٹ ریٹ مقرر کیا گیا ہے، گھریلو صارفین پانچ کلو واٹ پر 31 روپے57 پیسے فی یونٹ مقرر،گھریلو صارفین کے لئے پانچ کلو واٹ سے زائد لوڈ پیک آورز 31 روپے ستاون پیسے فی یونٹ مقرر جبکہ آف پیک آورز میں مذکورہ لوڈ پر 23 روپے چھتیس پیسے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی تھی۔
کمرشل پانچ کلو واٹ سے کم لوڈ پر 28 روپے مقرر، پانچ کلو واٹ سے زیادہ لوڈ پر پیک آورز 32 روپے 74 پیسے ، آف پیک آورز پر 24 روپے98 پیسے قیمت مقرر کی گئی ہے۔ جنرل صارفین کے لئے 27 روپے 49 پیسے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی ،صنعتی سیکٹر میں 25 کلو واٹ تک پیک آورز کی قیمت 25 روپے مقرر کی گئی۔
مذکورہ لوڈ پر آف پیک آورز میں فی یونٹ قیمت 21 روپے 93 پیسے مقرر ، پانچ کلو واٹ تک پیک آورز 25 اعشاریہ 18، آف پیک 25 روپے 65 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ پانچ سو سے پانچ ہزار کلو واٹ تک پیک ریٹ 25 اعشاریہ18، آف پیک ریٹ 21 اعشاریہ 54 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا نیاز ی حکومت کا ہر سطح پر محاسبہ کر نے کا اعلان