38 لاکھ میں سے صرف 4329 افراد میں منفی اثرات سامنے آئے۔۔وزارت صحت 

May 21, 2021 | 19:38:PM

  (24نیوز)وزارت صحت نے کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کی تفصیلات جاری کردیں۔
وزارت صحت کی جانب سے 15 مئی تک لگائی گئی ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ویکسین لگوانے والے 38 لاکھ افراد میں سے صرف 4329 افراد میں منفی اثرات سامنے آئے جن میں سے منفی اثرات والے 35.7 فیصد افراد کو بخار یا کپکپی کی شکایات تھیں جب کہ ویکسین لگوانے والے 33.1 فیصد افراد کو انجیکشن لگانے والی جگہ پر درد کی شکایات تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیاکہ 15.4 فیصد منفی اثرات والے افراد کو سر دربھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے اقدام پر نظرثانی کرے۔۔ پاکستاند، جسم میں درد اور فلو کی شکایات ہوئیں جب کہ ویکسین لگوانے والے6.7 فیصد افرادکو ڈائیریا، 8.9 فیصد کو ہلکی نوعیت کی شکایات ہوئیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔

مزیدخبریں