میوزک پروڈیوسر نے زیادتی کا نشانہ بنایا ، حاملہ بھی ہوئی، لیڈی گاگا کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 19 سال کی عمر میں ایک میوزک پروڈیوسر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ بھی ہوگئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ لیڈی گاگا ایک انٹرویو میں اپنی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے رو پڑیں، انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں جب وہ صرف 19 سال کی تھیں جب انہیں ایک میوزک پروڈیوسر نے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اسٹیفنی جرمونوٹا جو موسیقی کی دنیا میں لیڈی گاگا کے نام سے شہرت رکھتی ہیں نے اپنی زندگی کی اس تلخ یاد کو کرتے ہوئے بتایا کہ میوزک پروڈیوسر نے مجھے بے لباس ہونے کو کہا اور دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے ایسا نہیں کیا تو وہ میرے تمام گانے جلا دے گا۔
امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں اپنی گلوکاری کے جوہر دکھانے والی لیڈی گاگا نے مزید کہا کہ حاملہ ہونے پر الٹیاں ہونے اور کمزوری کی شکایات ہوئیں۔ حمل تو ضائع ہوگیا لیکن میں ذہنی طور پر اب تک اس تکلیف سے باہر نہیں نکل پائی ہوں۔
گلوکارہ نے جنسی حملہ آور میوزک پروڈیوسر کا نام بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہ اب وہ کبھی بھی حملہ آور کا نام نہیں لیں گی۔ میں می ٹو ہیش ٹیگ کی اہمیت سے واقف ہوں لیکن میں ایسا نہیں کرسکتی۔ میں کبھی بھی اس شخص کا سامنا نہیں کرنا چاہتی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا