طلبا پر جسمانی تشدد روکنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ، اساتذہ کیلئے سخت سزائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے طلبا پر جسمانی تشدد روکنے کیلئے پہلی بار قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن نے جنسی تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کیلئے مسودہ تیار کرلیا ، سکول ایجوکیشن کاکہناہے کہ مسودہ کو قانون کی شکل دینے کیلئے اب صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ایک بار تشدد کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا ،دوسری بار غلطی کرنے پر ٹیچر کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی یا انکریمنٹ روک لیا جائے گا، تیسری بار طلبا پر تشدد کیا گیا تو متعلقہ ٹیچر کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔
سکول ایجوکیشن کاکہناہے کہ مسودہ کابینہ سے منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ،اس سے قبل جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے صرف پالیسی موجود ہے باقاعدہ قانون موجود نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکاروں پر نئی پابندی لگ گئی