(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کامیاں نوازشریف کے پرحملے کے ردعمل میں کہنا ہے کہ خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لندن میں اپنے والد پر حملے کے ردعمل میں کہا ہے کہ نواز شریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے۔نواز شریف کا مقابلہ اس سوچ سے ہے جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی۔
مریم نواز نے کہا کہ ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ کم ظرف اور بزدل دشمن اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی کا عمران خان کومشورہ ۔۔۔